کیا بیرون ملک جانے کے لیے نواز شریف سیکیورٹی بانڈ جمع کرائیں گے ؟مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرلیا

کیا بیرون ملک جانے کے لیے نواز شریف سیکیورٹی بانڈ جمع کرائیں گے ؟مسلم لیگ ن ...
کیا بیرون ملک جانے کے لیے نواز شریف سیکیورٹی بانڈ جمع کرائیں گے ؟مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی غیر قانونی دستاویز پر دستخط نہیں کیے جائیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عطاتارڑ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی کارروائی سے شہباز شریف اور مریم نواز کو آگاہ کرچکے ہیں۔ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمانتی مچلکوں کے سوا کوئی بھی ضمانت قانون سے ماورا ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف سے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔ سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔

مزید : قومی