آزادی مارچ نے حکومتی گھمنڈ کوتوڑ دیا،مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

آزادی مارچ نے حکومتی گھمنڈ کوتوڑ دیا،مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں، ...
آزادی مارچ نے حکومتی گھمنڈ کوتوڑ دیا،مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ وثوق سے کہتاہوں کہ اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں،آزادی مارچ سے بہت سے مقاصد حاصل کئے ہیں۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں وثوق سے کہتاہوں اپنے مقصد کے حصول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آزادی مارچ سے بہت سے مقاصد حاصل کئے۔لیکشن میں دھاندلی بڑی منصوبہ بندی کے تحت ہوئی۔ ان کاخیال تھااب اس حکومت کوتسلیم کرنا پڑے گالیکن آزادی مارچ نے ان کے گھمنڈ کوتوڑدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسطح پرہمارے موقف کوتسلیم کیا گیااور ہرسطح پران کے موقف کومسترد کردیا گیاہے ۔یہ ہے فتح جوہمیں سیاسی میدان میں حاصل ہوئی، ہمارا بیانیہ غالب اوران کابیانیہ شکست کھاچکا ہے۔ کوئی مائی کالعل ان کوکرسی پربرقرارنہیں رکھ سکتا۔ تحریک نے نااہل حکمرانوں کی رٹ ختم کردی،ہماری تحریک گزشتہ سال 5 نومبرسے شروع ہوئی تھی اور ہم نے پورا سال میدان میں گزارا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ میں ہوائی باتیں نہیں کررہا،بہت کامیابیاں حاصل ہوئیں۔اس احتجاج سے اساتذہ،وکلااورکاروباری طبقے نے امیدیں وابستہ کی ہیںاور اس اب گرتی ہوئی دیوارکوایک دھکا اوردینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب بچے بیچنے پرمجبورہے،مشیر خزانہ کی لاعلمی کا یہ عالم ہے کہ ان کو ٹماٹروں کی قیمت کا بھی علم نہیں ہے ۔ آپ کا ہاتھ ناجائزحکمرانوں کے گریبان سے چار انگلی پیچھے ہے ، وہ اس انتظار میں ہیں کہ ان کاگریبان پکڑ کرکب نکالاجائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں