کیا نوازشریف کی طرح آصف زرداری کوبھی سہولت مل سکتی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

کیا نوازشریف کی طرح آصف زرداری کوبھی سہولت مل سکتی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے ...
کیا نوازشریف کی طرح آصف زرداری کوبھی سہولت مل سکتی ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں، اگر آصف زرداری کے لئے بھی ڈاکٹرز بھی طبی بنیادوں پر سفارش کریں تو ان کو بھی یہی سہولت ملی سکتی ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ عمران خان کوجب نوازشریف کی بیماری کاپتہ چلا تو ان کی جانب سے اسی وقت ہی کہہ دیاگیاتھا کہ نواز شریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہ کی جائے اور پنجاب حکومت سے کہہ دیا تھاکہ نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ بتا رہاہوں کہ اس وقت نہ کوئی ڈیل ہے اورنہ کوئی این آر او بلکہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو بھی علاج کیلئے یہی سہولت ملے گی اگر ان کی طرف سے درخواست کی جاتی ہے ، ڈاکٹر اگر کہہ دیں کہ ان کوبھی علاج کی ضرورت ہے تو ان کو بھی یہی سہولت فراہم کی جائیگی۔

بریگیڈیئر (ر)اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ سب کمیٹی کوئی سپیشل کمیٹی نہیں ہے بلکہ جس آدمی کانام بھی ای سی ایل پرڈالا جاتاہے تو جب اس کا نام نکالنے کیلئے حکم آتاہے تواس کے لئے ایک سب کمیٹی بنائے گئی ہے جو وزارت قانون کے نیچے ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی