’دھرنے کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، ہم تو انہیں تھکانا چاہتے ہیں‘ سینیٹر ولیداقبال نے حکومتی پالیسی کی وضاحت کردی

’دھرنے کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، ہم تو انہیں تھکانا چاہتے ہیں‘ سینیٹر ...
’دھرنے کا حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، ہم تو انہیں تھکانا چاہتے ہیں‘ سینیٹر ولیداقبال نے حکومتی پالیسی کی وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ دھرنے کے حوالے سے حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات چلتے رہیں اوراپنے حریف کوتھکایا جائے ۔

جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاکہ حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات چلتے رہیں اوراپنے حریف کوتھکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے والے شفا ف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم بھی چاہتے ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے کہنے پر الیکشن کمیشن کومزید خود مختار بناسکتے ہیں، ہماری قانون سازی دو ایوانوں میں ہوتی ہے اور جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو پہلے ایک دوسال وہ سینیٹ میں اقلیت میں ہوتی ہے ۔ ہم پر تنقیدہورہی تھی کہ ہم نے 13ماہ میں 11 آرڈیننس پاس کئے ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے ایک ایک سال میں 36آرڈیننس پاس کئے تھے ۔

مزید : قومی