حکومت نے گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھوں کو ایک اور خوشخبری سنادی

حکومت نے گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھوں کو ایک اور خوشخبری سنادی
حکومت نے گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر سکھوں کو ایک اور خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)باباگر ونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات کے اختتامی روز بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے ہزاروں سکھ یاتر یوں کی شر کت،سکھ یاتر یوں کا سیکیورٹی سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر بھر پور اظہار اعتماد جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور،وفاقی وزراء پیر اعجاز شاہ اور پیر نورالحق قادری،ایم پی اے سر دار مہندر پال سنگھ سمیت دیگر بھی جنم استھان میں تقر یب میں شر یک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب جنم استھان میں باباگر ونانک کے 550 جنم دن کی تقر یبات میں بھارت،امریکہ،بر طانیہ اورکینیڈا سمیت دیگر ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری اور جھتے شریک ہوئے اور اس موقعہ پر سکھ یاتری اپنی عبادات کر نے کے ساتھ ساتھ بابا گر ونانک کے حوالے سے ہونیوالی تقر یبات میں بھی شر یک ہوئے اور کر تار پور راہداری کے تاریخی منصوبہ اور باباگر ونانک کے550ویں جنم دن کے حوالے سے سکھ یاتری بہت خوش نظر آئے پولیس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پر وف انتظامات کیے گئے تھے ۔

اس موقع پر تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو 45دن کیلئے ملٹی پل ویزہ دینے کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم چاہتے ہیں دنیا بھر سے جو بھی سکھ یاتری پاکستان آنے کے بعد بھارت جانا چاہیں انکو کسی قسم کی پر یشانی نہیں ہونی چاہیے، اس لیے ملٹی پل ویزہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کو بابا گر ونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان نے کر تار پور کا تحفہ دیا ہےاور اس حوالے سے پاکستان نے تمام فیصلے سکھ تنظیموں کی مکمل مشاورت کے ساتھ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکھوں کی خواہشات کے مطابق کر تار پور میں 42ایکڑز پر گوردوراہ بنایا اور 62ایکڑز کاشت کاری کیلئے مختص کر دی ہے،ہم نے پاکستان کے دوروازے دنیا بھر کے سکھوں کیلئے کھول دیئے ہیں اور جب مر ضی سکھ یاتری پاکستان آئیں انکو کسی قسم کی مشکل نہیں ہوگی اور ہم صرف سکھوں ہی نہیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں انکو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔