آزادی مارچ کا نتیجہ کب تک برآمد ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے ڈیڈ لائن دے دی

آزادی مارچ کا نتیجہ کب تک برآمد ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے ڈیڈ ...
آزادی مارچ کا نتیجہ کب تک برآمد ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے ڈیڈ لائن دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاءالرحمان نے کہاہے کہ آزادی مارچ بہت جلد رنگ لانے والاہے ، آپ بھی یہیں پر ہیں ہم بھی یہیں پر ہیں، ایک ماہ میں نتیجہ مل جائے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عطاءالرحمان نے کہا کہ حکومت نے معاہدے کی کوئی پاسداری نہیں کی ، گاڑیوں کواب تک روکاجارہاہے ، یہاں تک وہ گاڑیاں جوٹینٹ لانے کیلئے مقرر تھیں ۔ان کو پکڑ کرکے تھانوں میں بند کیا گیاہے ۔

مولانا عطا الرحمان کاکہنا تھا کہ کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہمارے کارکنوں کے علاج اور ہوٹلوں میں قیمتاً کھا ناکھانے کی اجازت نہیں ہے لیکن ہم اس لئے چپ ہیں کہ ہم نے اپنا احتجاج جاری رکھناہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ بہت جلد رنگ لانے والاہے ، آپ بھی یہیں پر ہیں ہم بھی یہں پر ہیں ایک ماہ میں نتیجہ مل جائے گا ۔

مزید : قومی