وزیر اعظم نے نواز شریف کی بیمار ی کی تصدیق کیلئے ڈاکٹرز کے ساتھ کن لوگوں کوبھیجا ؟ محسن رانجھا نے بتادیا

وزیر اعظم نے نواز شریف کی بیمار ی کی تصدیق کیلئے ڈاکٹرز کے ساتھ کن لوگوں ...
وزیر اعظم نے نواز شریف کی بیمار ی کی تصدیق کیلئے ڈاکٹرز کے ساتھ کن لوگوں کوبھیجا ؟ محسن رانجھا نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہاہے کہ نواز شریف کے بیمار ہونے پر عمران خان نے اپنے ڈاکٹر بھیجے ،ذاتی دوست بھی بھیجے اور سو فیصد تسلی کی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ نواز شریف جس طرح بیماری کی آخری حد تک گئے توایسی صورتحال میں ان کا بچ جانا ایک معجزہ ہے ۔عمران خان نے اپنے ڈاکٹر بھیجے ،ذاتی دوست بھی بھیجے اور سو فیصد تسلی کی اورساتھ ہی ہم نے عدالت میںدرخواست دی جہاں سے ہم کو بیل ملی ۔

محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہم کو کوئی احسان نہیں کیاگیا ۔ وہ نہ کریں احسان اگر احسان کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عدالت نے علاج کرانے کیلئے نواز شریف کوباہر جانے کی اجازت دی ہے تو عمران خان کی اس میں کیا مہربانی ہوگی؟جسٹس باقر نجفی صاحب نے واضح طورپر لکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اس وقت عدالتوں پر دباﺅ ڈال رہاہے ، میڈیا کو ایسانہیں کرناچاہئے ۔

مزید : قومی