محکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کے لئےآسانیاں پیداکررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

محکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کے لئےآسانیاں پیداکررہے ...
محکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کے لئےآسانیاں پیداکررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہمحکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کے لئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

ستفصیلات کے مطابق  ڈاکٹریاسمین راشدسے  امریکی کمپنی میکنسے کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ای اوپنجاب ہیلتھ فیسیلٹی مینجمنٹ کمپنی عرفان میمن، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہداوروفدمیں رومین تھومس،حفیظ لادھااورمس جیناشامل تھے۔صوبائی وزیرصحت اورامریکی وفدکےممبران کےدرمیان محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کودی جانےوالی سہولیات اورمزیدبہتری بارے تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیرصحت نے امریکی وفدکے ممبران کوپنجاب کی عوام کیلئےشعبہ صحت میں اقدامات بارےتفصیلات سےآگاہ کیا۔امریکی وفدکےممبران نےمحکمہ صحت میں اصلاحات لانےکیلئےصوبائی وزیرصحت کی کاوشوں کوسراہا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب میں اصلاحات لاکرعوام کوصحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کیلئے شعبہ صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں،سرکاری ہسپتالوں کوبہترین علاج گاہیں بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔