وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف سے متعلق عامرلیاقت حسین سے کیا پوچھا ؟رکن قومی اسمبلی نے بتادیا

وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف سے متعلق عامرلیاقت حسین سے کیا پوچھا ؟رکن ...
وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف سے متعلق عامرلیاقت حسین سے کیا پوچھا ؟رکن قومی اسمبلی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے کیا کرنا چاہئے تو میں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہورہی ہے ، ان کوبیرون ملک بھیج دیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عمران خان کئی دن سے نواز شریف کے بارے میں بار بار وزراءسے بھی کہہ رہے تھے اور مجھ سے بھی پوچھا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے کیا کرنا چاہئے تو میں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہورہی ہے ۔ان کے پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہوگئے ہیں،اس لئے ان کو بیرون ملک بھیج دیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ رحم کا مطلب یہ نہیں کہ چوروں اورڈاکوﺅں کوچھوڑ دیا جائے لیکن جب شخص کوئی اتنا بیمار ہوجائے تو یہ لگے کہ وہ آج یا کل مرجائے گا توایسی صورت میں یہ رحم نہیں ہوتا بلکہ یہ انسانی ہمدردی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قیدیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلو ک کیاجاناچاہئے جیسا نواز شریف کے ساتھ کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -