نبیل گبول نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

نبیل گبول نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا
نبیل گبول نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان جوخود کو خطروں کے کھلاڑی کہتے ہیں ،اب ڈر گئے ہیں اور یہ ایک ایک کرکے سب کوچھوڑ دیں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیرداخلہ سمجھ رہے ہیں کہ عوام بیوف قوف ہیں جن کوکوئی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کیلئے نواز شریف کو جانے دیاہے، ان کی جانب سے کابینہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کرکہاگیا ہے کہ میری جان چھڑاﺅ اورنواز شریف کوباہر جانے دو ورنہ میری حکومت ختم ہوجائے گی۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں مولانا فضل الرحمان کاشکرگزار ہوں کہ ان کی جانب سے جودوستی کاحق نبھایا گیاہے ،ایسی دوستی تو کسی نے فلموں میں بھی نہیں نبھائی ۔ مولانا فضل الرحمان کے پچاس فیصد مطالبات پورے ہوگئے ہیں اورباقی پچاس فیصد بھی دس بارہ دن میں پورے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جوخود کو خطروں کے کھلاڑی کہتے ہیں ،اب ڈر گئے ہیں اور یہ ایک ایک کرکے سب کوچھوڑ دیں گے ۔

مزید :

قومی -