مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملے گی ، وزیر داخلہ نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی کیونکہ نواز شریف کوتو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت ملی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہامیں نہیں سوچتا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی کیونکہ نواز شریف کوتو طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت ملی ہے، اگر نواز شریف کا علاج لمبا ہوگیا تو اس کاطریقہ یہ ہے کہ نواز شریف کودوبارہ درخواست کرنا پڑے گی ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کا معاملہ بھی کابینہ میں ڈسکس ہواہے جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے خود بھی دھرنا دیا تھا اور یہ بھی ایک تاریخ لکھی گئی ہے کہ پانچ دن ملک سے قافلے روانہ ہوتے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی سے کچھ بھی نہیں کہاگیا ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے دھرنے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیاجائے گا ۔