زرداری کا میڈیکل بورڈ نیب نے بنایا،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت تاخیر سے دی گئی:سعید غنی

زرداری کا میڈیکل بورڈ نیب نے بنایا،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت تاخیر سے ...
زرداری کا میڈیکل بورڈ نیب نے بنایا،نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت تاخیر سے دی گئی:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت تاخیر سے دی گئی جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق ان کی طبعیت کافی خراب ہے،علاج کرانے کا حق سب کا ہے، ڈاکٹرز نے اگر کہا ہے کہ ان کا علاج باہر ہوسکتا ہے تو اجازت بہت پہلے دے دینے چاہیے تھی،حفیظ شیخ بھول گئے وہ عمران خان کی حکومت  کے مشیر خزانہ ہیں،اُن کی پوری بات سب نے نہیں سنی، انہوں نے کہا کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے اس وقت میں وزیر خزانہ تھا اور ٹماٹر 17 روپے کلو تھے۔

جامعہ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئےسعید غنی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ کسی ایک صوبے کا کیس کسی اور صوبے میں چلایا جارہا ہے، نیب بورڈ نے ہی آصف علی زرداری کا میڈیکل بورڈ بنایا تھا ، آصف زرداری کو زبردستی کو ہسپتال سے جیل منتقل کیا گیا،فریال تالپور کو عید کی رات بارہ بجے ہسپتال سے جیل منتقل کیا گیا، یہ احتساب نہیں انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے ؟ہم نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل بورڈ میں زرداری صاحب کہ ڈاکٹر شامل کیے جائیں، نیب کسی کے خلاف بھی کارروائی کرسکتا ہے تاہم غیر قانونی کارروائی کے خلاف ہم مزاحمت کرتے رہیں گے۔