”عدالت پر عدالت نہیں لگ سکتی“ ،مریم اورنگز یب نے حکومتی شرائط کوغیر قانونی قراردیدیا

”عدالت پر عدالت نہیں لگ سکتی“ ،مریم اورنگز یب نے حکومتی شرائط کوغیر قانونی ...
”عدالت پر عدالت نہیں لگ سکتی“ ،مریم اورنگز یب نے حکومتی شرائط کوغیر قانونی قراردیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت عدالت کے اوپر عدالت لگاکر بیٹھ جائے ، سکیورٹی بانڈز مانگ کرحکومت نے ایک گری ہوئی حرکت کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طور پربانڈز جمع ہیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت عدالت کے اوپر عدالت لگاکر بیٹھ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک گری ہوئی حرکت کی ہے، اس شخص سے سکیورٹی بانڈز مانگے جارہے ہیں جو اپنی بیماربیوی کو چھوڑ کر وطن آیا ۔حکومت کی شرائط غیر قانونی ہیں۔حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔

دوسری جانب نجی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہبازشریف نے جاتی امرا میںنواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔ نواز شریف نے مشروط حکومتی فیصلے کے بعد علاج کے لئے باہر جانے سے انکار کردیا ہے جبکہ شریف خاندان کا اصرار ہے کہ نوازشریف علاج کے لئے ملک سے باہر جائیں۔ ابھی تک نواز شریف اورشہبازشریف کے بیرون ملک جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی ائر ایمبولینس کو ابھی تک کنفرم کیا گیاہے ۔

مزید : قومی