ن لیگ کا سیکورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق صبح 10بجے فیصلہ سنائے گی

ن لیگ کا سیکورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف ...
ن لیگ کا سیکورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق صبح 10بجے فیصلہ سنائے گی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ، فیصلہ صبح دس بجے سنایا جائیگا ، ن لیگ نے سکیورٹی بانڈز جمع کرانے سے انکار کردیاہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کیلئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی صبح دس بجے فیصلہ سنائے گی اور سفارشات کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت میں ہوا۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ نے سکیورٹی بانڈز جمع کروانے سے انکار کردیا ہے ۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کوضمانت دی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے عدالت کے پاس جمع ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی بانڈز عدالت میں جمع کرواچکے ہیں اورمزید سکیورٹی بانڈز نہیں دیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی