آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کاچھاپوں،بھاری جرمانے عائد کئے جانے کیخلاف بدھ سے ہڑتال کا اعلان

آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کاچھاپوں،بھاری جرمانے عائد کئے جانے کیخلاف بدھ ...
آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کاچھاپوں،بھاری جرمانے عائد کئے جانے کیخلاف بدھ سے ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپے مارنے اور بھاری جرمانے عائد کئے جانے کے خلاف آج(بدھ)سے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ آٹا چکی مالکان کو ایک کلو چکی کا تیارکردہ آٹا 42روپے میں فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے جو کے فلور ملوں کے تیار کردہ آٹے کے لئے مقررہ قیمت ہے۔فلور ملوں کو سرکاری گندم مل رہی ہے اور فلور ملیں آٹے سے چوکر،میدہ اور سوجی کی مقررہ مقدار نکال کر فروخت کرتی ہیں جبکہ آٹا چکی مالکان گندم اوپن مارکیٹ سے 1800روپے من سے زائد میں خرید تے ہیں اور باقی اخراجات الگ سے ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں42روپے فی کلو کےحساب سےآٹا فروخت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے،ہم اس صورتحال میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے، اس لئے آج بدھ سے ہڑتال کر رہے ہیں۔