نیشنل انڈر19 ٹورنامنٹ،سنٹرل پنجاب اور ناردرن کا میچ ڈرا

  نیشنل انڈر19 ٹورنامنٹ،سنٹرل پنجاب اور ناردرن کا میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب اور ناردرن کے مابین کھیلا گیا تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ ناردرن نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اسپنر ارحم نواب نے دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم میچ کے آخری روز پہلی اننگز میں ناردرن کے 302 رنز کے جواب میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناردرن کے مبصر خان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد وقاص نے 49 رنز بنائے۔اْدھر قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں میچز خراب روشنی کے باعث مکمل نہ ہوسکے۔خیبرپختونخوا اور سندھ کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین روزہ میچ میں کے پی نیسندھ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو میچ کے پہلے روز 5 اوورز میں انہوں نے 1 وکٹ کے نقصان پر 7 رنز ہی بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔بلوچستان اور سدرن پنجاب کے مابین ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں شیڈول میچ کا ٹاس بلوچستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا تاہم خراب روشنی کے باعث میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی گئی۔دونوں گراؤنڈز پر کھیل روکنے کا فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔