مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے خودکشیوں میں اضافہ کیا
لاہور(سٹی رپورٹر) کورونا وائرس کی دوسری لہر ملکی معیشت کیلئے نہایت خطرناک محسوس ہورہی ہے۔مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے غریب آدمی کی نوبت پہلے ہی خودکشیوں تک پہنچادی ہے۔ ملکی اداروں میں کرپشن بدعنوانی اور سست روی نے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہارپاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے ایک بیان میں کیا۔
کہا ہے کہ چینی آٹا ادویات جیسی بنیادی ضروریات زندگی مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں۔ غریب آدمی کی زندگی مہنگائی اور بے روزگاری نے اجیرن کردی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دے بنیادی ضروریات زندگی کے نرخ کنڑول کئے جائیں۔ مافیاز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو زندہ انسانوں کو نگل رہے ہیں۔ کرونا کی اس نئی لہر سے بچنے کیلئے حکومت موثر اور پائیدار حکمت عملی تشکیل دے۔