پاکستان اور افغانستان میں سی اینڈ بی کی بی ایم سی کے ساتھ شراکت

  پاکستان اور افغانستان میں سی اینڈ بی کی بی ایم سی کے ساتھ شراکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)متحدہ عرب امارات میں قائم ممتاز آزاد پی آر فرمCicero & Bernay پبلک ریلیشنز(C&B) نے پاکستان اور افغانستان کی امکانی مارکیٹوں میں قدم رکھتے ہوئے اور براعظم ایشیا میں اپنی مضبوط گرفت کو مزید مستحکم بناتے ہوئے بشیر مریش کنسلٹینسی(BMC) کے ساتھ ان دو نوں ملکوں میں اپنی عالمی پہنچ کو آگے بڑھایا ہے۔یہ تازہ ترین توسیع،پوری دنیا میں شراکت داروں اور کمیونیکیشن کے ماہرین کے اپنے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور2020 کیآخر تک 35 دفاتر کھولنے کے لیے C&B کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔یہ نئی توسیع ان مارکیٹوں کی فہرست میں اضافہ ہے جنھیں C&B نے حال میں یورپ، روس اور امریکا میں وسعت دی ہے۔

 بی ایم سی،مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں پی آر اور کمیونیکیشنز کے شعبہ میں 12 سالہ تجربہ رکھتے ہوئے عراق، شام اور اردن جیسی ریجنل مارکیٹوں کے ساتھ پاکستان اور افغانستان میں صنعتوں کے خصوصی اور پیچیدہ علم کے ساتھ کام کرتی ہے۔Cicero & Bernay کے
کی مینجنگ ڈائریکٹر طارق الشاربی نے کہا کہ" ایشیا ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور پاکستان و افغانستان میں موجودگی نے ہمارے لیے مزید گنجائش پیدا کی ہے۔ اپنے کلائنٹس کو پی آر اورڈیجیٹل سلوشنزکی پیشکش کرتے ہوئے نئی ماکیٹوں کی تلاش اور دنیا بھر میں اپنے نقش پا کو وسعت دینے کے جاری منصوبوں کے حصے کے طور پر یہ نئی توسیع ہمارے لیے زیادہ بلند معیارات قائم کرنے اور وسیع تر پیشکشوں میں مدد دے گی"۔
 بی ایم سی کے سی ای او بشیر مریش نے کہا کہ " پاکستان اور افغانستان کی مارکیٹوں میں ایک مسلمہ پلیئر کی حیثیت سے ہمیں سی اینڈ بی کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی خوشی ہے۔ یہ نیا ساتھ باہمی مفاد میں ہے،اس سے دونوں فریقوں اور ان کے کلائنٹس کو فائدہ ہو گا۔


مزید معلومات کے لیے                      محمد یاسر                   0301 - 4776567


.................................................

مزید :

کامرس -