جعلی بھرتیوں کا ریفرنس، میونسپل کارپوریشن سکھر کے 2 افسروں کو قید اورجرمانے کی سزا
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت سکھر نے میونسپل کارپوریشن سکھر کے دو افسروں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر میں جعلی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت نے دو افسران کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ،سابق ٹی ایم او طفیل سومرو کو 10 سال قید اور ڈیڑھ کروڑ جرمانے کی سزاسنائی گئی جبکہ سابق ٹی ایم او وقار سومرو کو 8 سال قید اورایک کروڑ جرمانے کی سزاسنائی گئی۔
سابق ٹی ایم او طفیل سومروپر 276 جعلی بھرتیوں کا کیس تھاجبکہ سابق ٹی ایم او وقار سومروپر 72 جعلی بھرتیوں کا کیس تھا،سال2009 سے 2012 تک جعلی بھرتیاں کی گئیں ۔