جلال پور بھٹیاں، مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،8 افراد جاں بحق
جلال پور بھٹیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسافر بس اور ٹرایکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حافظ آباد روڈ پر مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 8 افرادجاں بحق اور20 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کاکہناہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔