حاملہ خواتین کے ذریعے کروڑوں کمانے والے ڈاکٹر کو 465 برس قید کی سزا سنادی گئی

حاملہ خواتین کے ذریعے کروڑوں کمانے والے ڈاکٹر کو 465 برس قید کی سزا سنادی گئی
حاملہ خواتین کے ذریعے کروڑوں کمانے والے ڈاکٹر کو 465 برس قید کی سزا سنادی گئی
سورس: NeedPix

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رچمنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں بلا ضرورت حاملہ خواتین کے آپریشن کرکے کروڑوں کمانے والے ڈاکٹر کو 465 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر جاوید پرویز پر الزام تھا کہ انہوں نے پیسوں کے لالچ میں متعدد خواتین کے بلا ضرورت آپریشن کیے۔ وہ حاملہ خواتین کو بتاتا تھا کہ ان کی ڈلیوری آپریشن کے ذریعے ہوگی بصورت دیگر مسائل یہاں تک کہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید پرویز حاملہ خواتین کے آپریشن کرکے سرکاری اور پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں سے لاکھوں ڈالر کے بل وصول کر رہا تھا اور اس نے گزشتہ 10 برس سے یہی روش اپنائی ہوئی تھی۔

ایف بی آئی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جاوید پرویز نے بہت سی خواتین کے بلا ضرورت آپریشن کیے۔ عدالت کی جانب سے جعلسازی کے ذریعے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے اور کروڑوں کمانے والے ڈاکٹر کو 465 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -