شہباز گل نے فردو س عاشق اعوان کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا 

شہباز گل نے فردو س عاشق اعوان کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا 
شہباز گل نے فردو س عاشق اعوان کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غلط قرار دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فردوس صاحبہ کا زاتی تجزیہ یا خیال ہو سکتا ہے یا پھر ان کا بیان آوٹ آف کون ٹیکسٹ چلا گیا۔ ریکارڈ کی درستگی کے لئے، یہ بات درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی اب فوج نے یہ ثابت کردیا کہ وہاں احتساب کاعمل موجود ہے۔

ادھر شہباز گل نے مزید کہا کہ مجرمہ مریم صفدر اٹینلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار،بی بی آپ لوگ سیاسی سانپ ہیں، آپ کے ساتھ کون بات کرے گا۔شہباز گل نے کہا آپ کے والد کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے دودھ پلا کر بڑا کیا اور آپ لوگوں نے پاکستان کو ہی ڈس لیا،اب آپ پاوں پڑیں یا منتیں کریں اب آپ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

مزید :

قومی -