لاہور میں کن ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے ؟ پریشان حال شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور کے اوقات کار بڑھانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے اوقات کا ر کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک کھلی رہیں گی ، اور نئے اوقات کار کا اطلاق 15 نومبر سے ہو گا ۔