کوئی پولیس اہلکار کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

کوئی پولیس اہلکار کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا ، ڈی آئی جی ...
کوئی پولیس اہلکار کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  نے پروٹوکول کلچر کے خاتمے کے لئے حکم دیا کہ کوئی ماتحت ملازم کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے کہا کہ  ماتحت ملازم ایس ایچ او سے لے کر ڈی آئی جی تک کسی کی گاڑی کا درازہ نہیں کھولے گا ، گن مین یا ماتحت کسی کا ذاتی ملازم نہیں، اہلکار کسی بھی افسر کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کا پابندی نہیں۔

احسن یونس نے مزید کہا کہ  افسران بھی اپنے لئے دروازہ خود کھولیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -