ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، میچ آفیشلز کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، میچ آفیشلز کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، میچ آفیشلز کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جن میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے مرائز ایرازمس اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بورو امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے نتن مینن فائنل مقابلے میں تھرڈ امپائر ہوں گے۔ سری لنکا کے کمار دھرما سینا میچ کے چوتھے امپائر ہوں گے جب کہ سری لنکا کے ہی رنجن مدھو گالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔