” مولانا فضل الرحمان تو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی والے ۔۔۔“وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ایسا دعوی کہ بلاول بھٹو بھی ہکا بکا رہ جائیں
ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنے بھی الیکشن ہوئے، ہارنے والا شکست تسلیم نہیں کرتا ،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کےلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان کہتے تھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں میر جعفر ہیں ، لوٹا ہوا مال بچانے کےلئے پھر سب ایک ہورہے ہیں،نوازشریف تابوت میں تو آسکتے ہیں،زندہ آئے تو جیل جائیں گے،احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں،ہماری اتحادی جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا،اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بات کی گئی،اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کےلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،یہ لوگ ملک کو مسائل دے کر دشمنوں کو خوش نہ کریں، اپوزیشن قومی معاملات پر حکومت کا ساتھ دے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جماعتیں ایک پیج پر نہیں تھیں،یہ سب ایک ہورہے ہیں لوٹا ہوا مال بچانے کے لیئے،احتساب کاعمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف،آصف زرداری، خورشید شاہ ضمانت پر باہر ہیں،اپوزیشن چیلنج نہیں، چیلنج معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے،دنیا بھر میں مہنگائی ہورہی ہے، مہنگی بجلی گیس کے پیچھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے،ن لیگ نے قطر سے مہنگی گیس لی تھی،حکومت آئی تو پٹرول چالیس ڈالر فی بیرل تھا ،آج 87 ڈالر فی بیرل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکسلا سے ایک شخص چار بار وفاقی وزیر بنالیکن اس مسلم لیگی نے کاروبار کی سیاست کی،سیاست میں آکر کاروبار اور سرمایہ بڑھایا،35 سال اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے رہے،یہ لوگ چھ چھ بار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنے، ان لوگوں نے آنے والی نسلوں کو کیا دیا؟آج پاکستان پہلے سے زیادہ غریب ہوگیا،حساب کتاب کے وقت سارے ڈاکو ایک ہوگئے،اس کا نام کیا رکھا گیا پی ڈی ایم، ہم بدکرداروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ان سب لوگوں کو حساب دینا ہوگا، یہ لوگ احتساب سےبچنے کیلئے تحریک کی بات کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی ، مشرف دوراور ن لیگ کی حکومت میں بھی اقتدار میں رہے، مولوی صاحب لاکھ حربہ کرلو آپ حکومت کا کچھ نہیں کر سکتے، میں نےپیپلز پارٹی اس لیئے چھوڑی تھی کہ یہ چوروں ڈاکووں کی پارٹی بن گئی تھی۔
وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہناتھا کہ ملک کی بقاءاور سلامتی کے لیئے کام کریں گے، 130 ارب ٹارگٹڈ سبسڈی کےلئے رکھا گیا،مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کیا جائے گا، ہمارے اتحادی کابینہ میں ہمارے ساتھ موجود ہیں،آئی ٹی کے وزیر بھی ایم کیو ایم سے ہیں۔