نارروال میں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ، 5خواتین اور 4 مرد گرفتار

نارروال میں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ، 5خواتین اور 4 مرد گرفتار
نارروال میں پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ، 5خواتین اور 4 مرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارروال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارروال میں پولیس نے ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 5خواتین اور 4مردوں کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار 9ملزمان نے اس قحبہ خانے کو چلا رہے تھے اور انہوں نے اس کے علاوہ بھی نارروال شہر میں کئی جگہوں پر قحبہ خانے کھول رکھے تھے۔

گرفتار خواتین میں سے ایک کی شناخت روبینہ بی بی کے نام سے بتائی گئی ہے جبکہ مرد ملزمان میں فرحان، عقیل پرنس، عثمان علی اور شعیب شامل ہیں۔ پولیس کی طرف سے چار خواتین کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔