جھوٹی بیماری کا بہانہ کرکے سال بھر غائب رہنے اور پوری تنخواہ وصول کرنے والے امریکی پولیس کے 3 افسر گرفتار

جھوٹی بیماری کا بہانہ کرکے سال بھر غائب رہنے اور پوری تنخواہ وصول کرنے والے ...
جھوٹی بیماری کا بہانہ کرکے سال بھر غائب رہنے اور پوری تنخواہ وصول کرنے والے امریکی پولیس کے 3 افسر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین نیو یارک سٹی کریکشن آفیسرز کو مبینہ طور پر  بیماریوں کا جھوٹا دعویٰ کرکے پورے سال تک پوری تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں لینے پر گرفتار کرلیا گیا۔امریکہ کے محکمہ انصاف کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، تینوں نے مین ہٹن کے مشرقی دریا میں واقع ایک جیل رسکرز آئی لینڈ میں کام کیا۔ افسران سٹیون کینج،  ایڈورڈو ٹرینیڈاڈ اور مونیکا کوکسم  کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا اور ان پر وفاقی مالی اعانت سے چلنے والی ایک تنظیم کے ساتھ دھوکہ دہی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں افسران نے نیو یارک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اور رائکرز آئی لینڈ میں سٹاف کی کمی کے باوجود  ایک سال سے زیادہ کی بیماری کی چھٹی لی۔ تینوں افسران نے مختلف زخموں اور بیماریوں کے لیے ڈاکٹروں کے سینکڑوں جعلی نوٹ بنائے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق  سٹیون کینج جنہوں نے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زیادہ تنخواہ وصول کی، مارچ 2021 میں بیماری کی چھٹی پر چلے گئے، اور اس دوران وہ دیو مالائی کہانیوں کی کتابیں پڑھتے رہے۔ایڈورڈو ٹرینیڈاڈ نے جون 2021 اور نومبر 2022 کے درمیان  ڈیوٹی سے چھٹی   کے لیے فرضی چوٹیں لگائیں۔ اس نے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر   سے زیادہ تنخواہ لی۔ اس کی منگیتر مونیکا کوکسم بھی اسی طرح کی سرگرمیوں میں مصروف تھی۔ وہ جعلی زخموں پر مارچ 2021 سے مئی 2022 تک چھٹی پر تھیں جبکہ سالانہ 80 ہزار ڈالر کما رہی تھیں۔