بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

Nov 12, 2024 | 11:29 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی،سرکاری وکیل  فرخ لودھی نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل 54مقدمات درج کررکھے ہیں،لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر21مقدمات درج ہیں،رپورت کے مطابق راولپنڈی19،شیخوپورہ7،فیصل آباد میں 5مقدمات درج ہیں،بانی پی ٹی آئی پر گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں