کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 7ہزار روپے فی تولہ کم ہو گئی،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 6 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس 77 ڈالر کمی سے 2593 ڈالر کا ہوگیا۔