راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے5 رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، شبلی فراز، اسد قیصر،صاحبزاد ہ حامد رضا اور احمد بھچرسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے، جنہیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تاہم تمام رہنماؤں کو وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔