گھریلو زندگی میری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،فضیلہ قیصر

گھریلو زندگی میری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،فضیلہ قیصر

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ گھریلو زندگی میری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی‘ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کروں گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہفضیلہ قیصرنے کہا کہ شادی کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس کے بارے میں سب سے پہلے اپنے شوہرقیصر خان نظامانی سے مشاورت کی اور ان کی خواہش کے مطابق ہی آج تک کام کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں بیوی کسی بھی پراجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں اور گھریلو فیصلے بھی مشاورت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو زندگی میری ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔

مزید : کلچر