قوم کا مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہماری کامیابی ہے‘ شاہدہ منی

قوم کا مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہماری کامیابی ہے‘ شاہدہ منی

 لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہی ہماری قوم کی کامیابی ہے‘ مصیبت کے وقت میں غم زدہ لوگوں کی امداد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہو‘ زلزلہ یا کوئی اور مشکل کی گھڑی ہو یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ہم سب متحد ہو کر متاثرین کیلئے کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پاکستانی قوم کو ایک منفرد قوم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزید : کلچر