کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں،سنہری

کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں،سنہری

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر سنہری نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں سفارش یا گروہ بندی کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔محفل آڈیٹوریم میں ڈرامے کے وقفہ کے دوران ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے سنہری نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی ہے جن میں مختصر دورانیہ میں وہ سب کچھ بیان ہو جاتا ہے جو فلموں میں ممکن نہیں۔

مزید : کلچر