امیتابھ بچن نئی فلم میں 102سالہ بوڑھے کا کردارادا کرینگے

امیتابھ بچن نئی فلم میں 102سالہ بوڑھے کا کردارادا کرینگے

ممبئی(اے پی پی)اداکار امیتابھ بچن اومیش شکلا کی نئی فلم میں 102سالہ بوڑھے کا کردارادا کرینگے ۔ فلم جس کے پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں جذباتی اور مزاحیہ طرز دونوں کا مرغوبہ ہوگی۔ فلم کا ٹائیٹل ” ایک سو دو ناک آﺅٹ “ رکھا گیا ہے ۔ فلم میں امیتابھ ایک ایسے بوڑھے شخص کا کردار ادا کرینگے جو طویل عمری میںعالمی ریکارڈ بنانے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس کو ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید 17سال کی زندگی درکار ہوتی ہے۔ فلم میں امیتابھ کے بیٹے پریش راول ہیں جو 72سال کے ہونگے ۔

مزید : کلچر