وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی اوراداکارہ سندیپا دھر کی فلم ” ہیرو پتنی “ کی شوٹنگ جاری

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی اوراداکارہ سندیپا دھر کی فلم ” ہیرو پتنی “ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آئی این پی) وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی اوراداکارہ سندیپا دھر کی فلم ” ہیرو پتنی “ کی شوٹنگ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔صابر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیوالہ ہیں جب کہ اسے سنجیودتہ نے تحریر کیاہے۔جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف اس فلم میں لیڈنگ رول اورسندیپا دھر کا مین کردار ہے جب کہ ٹی وی اداکارہ اور کتھک ڈانسرکریتی سانون اور وکرم سنگھ بھی اہم رول اداکررہے ہیں۔فلم کی موسیقی ساجد اور واجد نے ترتیب دی ہے جب کہ ناڈیوالہ گرینڈ سن انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کوآئندہ برس مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔
 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”اس لائف میں“ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ سندیپا دھر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں پڑھے لکھے اور محنتی فنکاروں کو بڑی عزت ملتی ہے۔ اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر کام کرنے کے اصول پر کاربند ہوں ، پہلی فلم ”اس لائف میں “کی کامیابی کے ساتھ ہی مجھے بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔مجھے آتے ہی نئی فلموں میں پرفارمنس کی بنیاد پرکام ملا ہے اور میں نے کئی فلموں میں کام شروع کررکھا ہے۔

مزید :

کلچر -