سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا بھی اپنی ہی مزہ ہے،شبنم چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ شبنم چوہدری نے کہا ہے کہ پشتو اور پنجابی فلموں کے بعدسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا بھی اپنی ہی مزہ آ رہا ہے‘ تھیٹر آرٹ کا وہ شعبہ ہے جہاں پر لائیو پرفامنس کی وجہ سے غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔ شبنم چوہدری نے کہا کہ ہر کام منصوبہ بندی کے تحت کیا جائے تو اس میں ناکامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور جو لوگ دوسروں کیلئے گڑھا کھودتے ہیں وہ خود ہی اس میں گرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے راستے میں بہت سی مشکلات آئیں مگر میں نے محنت کی وجہ سے ان تمام مشکلات کا مقابلہ کیا اور آج کامیاب جا رہی ہوں۔