او اےف آئی ڈی نیلم جہلم منصوبہ کے لئے پانچ کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

او اےف آئی ڈی نیلم جہلم منصوبہ کے لئے پانچ کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

                                               لاہور ( کامرس رپورٹر)اوپیک فنڈ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (اوایف آئی ڈی) نیلم جہلم منصوبہ کیلئے 50ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ گزشتہ روز او ایف آئی ڈی اور پاکستان نے معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے قرضہ دیاجائیگا۔ منصوبہ میں ہایڈرو پاور پلانٹ اور انڈر گراﺅنڈ ٹنل سسٹم کی تعمیر شامل ہے ۔ منصوبہ کی تکمیل سے توانائی کی ملکی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔ اوپیک فنڈ عالمی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کیلئے اوپیک کے ممبر ممالک نے 1976ءمیں قائم کیا تھا تاکہ ترقی پذیر ممالک کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے معاونت فراہم کی جا سکے ۔ معاہدے پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور او ایف آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل سلمان جاسر الہربیش نے دستخط کئے۔

مزید : کامرس