موجودہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں پر نظرثانی کرے، راجہ عامر

موجودہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں پر نظرثانی کرے، راجہ عامر

لاہور (سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عامر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا الزام سابقہ حکومت کو دینے کی بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جن کو لوگ اب اسحاق ڈالر کہتے ہیں جب بھی حکومت میں آتے ہیں ڈالر ملک سے جانا شروع ہو جاتے ہیں اور ڈالر کا ریٹ بڑھ جاتا ہے اور ان کے پاس ایک ہی گردان ہے کہ موجودہ بحران سابقہ حکومت کی وجہ سے ہے اور کمزور معشیت ہمیں ورثہ میں ملی ہے انھوں نے کہا کہ سب غلط ہے یہ مہنگائی کا طوفان ان کی اپنی نا اہلی ہے اور اگر پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن جیت جاتی اور اسکی حکومت ہوتی تو غریبوں کا حال کبھی یہ نہ ہوتا ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر حکومتی جماعتوں کی دیر پالیسی اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے میں تذیذب کا شکار ہونے کی وجہ سے ہے انھوں نے کہا کہ حکیم اللہ مسعود نے کل اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ جو دھماکے ہو رہے ہیں وہ ہم نہیں کروا رہے ہیں تو پھر اب وہ لوگ جو یہ دھماکے کروا رہے ہیں ان کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جارہا اور جب حکیم اللہ مسعود دھماکے کروا نہیں رہے تو پھر ان سے مذکرات بے معنی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4