بی ایس اپلائیڈ جیالوجی کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فیس وفارم شیڈول جاری

بی ایس اپلائیڈ جیالوجی کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فیس وفارم شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس اپلائیڈ جیالوجی فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل سالانہ 2013ءکے امتحانات کے لئے داخلہ فیس و فارم کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔شیڈول کے مطابق امیدوار14اکتوبر2013ءتک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ جبکہ بی ایس اپلائیڈ جیالوجی فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل سالانہ 2013ءکے امتحانات بالترتیب 28، 29اور 30اکتوبر2013ءسے شروع ہوں گے۔ تفصیل پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔