چاول کی برآمدات کے موضوع پر سیمینار ماہ رواں میں کالا شاہ کاکو میں ہوگا

چاول کی برآمدات کے موضوع پر سیمینار ماہ رواں میں کالا شاہ کاکو میں ہوگا

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان چاول کی برآمدات کے موضوع پر کالا شاہ کاکو میں رواں ماہ ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہیں جس سے ٹی ڈی اے پی کے افسران، زرعی ماہرین اور ٹیکنیکل افراد چاول کے کاشتکاروں اور کسانوں کو چاول کی بہتر فصل کے حصول کیلئے نئے بیج کی اقسام، چاول کی جدید طریقوںسے بوائی اور فصل کو درپیش نقصانات سے بچاﺅ کیلئے موزوں ادویات کے استعمال کا طریقہ کار بتائیں گے۔ اس سیمینار کا مقصد پاکستان کی چاول کی کوالٹی برآمدات کی بین الااقوامی منڈیوں تک رسائی دلانا اور جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدے اور آزاد تجارتی معاہدے ہوئے ہیں، اُن ممالک کی تجارتی منڈیوں تک ملکی چاول کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔ چیئرمین کیو آر سی چاول کی اعلیٰ کوالٹی کی تجدید کیلئے ایک بین الااقوامی سطح کی لیب بنانا چاہتے ہیں، جس کی تعمیر کیلئے فنڈز جونہی ریلیز ہوں گے، لیب بنائی جائے گی جس کی جاری کردہ سرٹیفیکیشن بیرون ممالک بھی تسلیم کی جاسکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4