گورنمنٹ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کے پرنسپلز کیلئے انٹرویوز

گورنمنٹ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کے پرنسپلز کیلئے انٹرویوز

لاہور(ذکاءا للہ ملک)گورنمنٹ کالج سول لائنز لاہوراورگورنمنٹ کالج شےخوپورہ کے پرنسپلز کی دوماہ سے خالی آسامےوںپرتعیناتی کےلئے شارٹ لسٹ کئے گئے 4امےدواروں کے انٹرویوز سپےشل سیکرٹری ہائر اےجوکےشن سہیل شہزاد کی سربراہی مےں قائم انٹروےونگ بورڈ کی طرف سے محکمہ ہائر اےجوکےشن کے کمیٹی روم میں لئے گئے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز(ڈی پی آئی) پنجاب جلیل طارق اور ڈپٹی سیکرٹری ہائر اےجوکےشن ارشد علی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج سول لائنزمیں گریڈ 20کی خالی آسامی پر تعیناتی کےلئے 2امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا،جن میںقائم مقام پرنسپل پروفےسرجاوید احمد باجوہ اور سائنس کالج کے پروفےسر خالد جاویدشامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کالج شےخوپورہ میں گریڈ19کی خالی آسامی پر تعیناتی کےلئے گورنمنٹ کالج آف سائنس کے پروفےسرعبدالطیف عثمانی اور گورنمنٹ کالج راوی روڑ شاہدرہ کے پروفےسر آصف نذیر کے انٹر ویوز لئے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گورنمنٹ کالج سول لائنز اورگورنمنٹ کالج شےخوپورہ کے پرنسپلز کی دوخالی نشستیں گزشتہ 2ماہ سے خالی ہیں،جن پرتعیناتی محکمہ ہائر اےجوکےشن کی طرف سے باقاعدہ قومی اخبارات میں اشتہار اور انٹرویوز کے ذریعے کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4