بلدیاتی انتخابات فوری طور پر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں، شفقت محمود

بلدیاتی انتخابات فوری طور پر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں، شفقت محمود

لاہور (سپیشل رپورٹر ) عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، جمہوریت کااستحکام اور اس کی بنیادیں اختیارات اور فنڈزکو عوام کے نمائندوں میں تقسیم کرنے سے ہی مضبوط ہوتی ہیں،بدقسمتی کی بات ہے کہ جب کبھی کوئی فوجی آمر آیاتو اس نے بلدیاتی انتخابات کروائے مگر سیاسی نمائندے ہمیشہ اس سے بھاگتے رہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میںبھرپوراندازمیںحصہ لے گی۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں ورکروں سے گفتگو کررتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔اس سے فرارآمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والوں کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے ،حکومت بلوچستان میں غیرملکی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میںناگہانی آفت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاک فوج اور فلاحی ادارے زلزلہ متاثر ین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے میں پاک فوج کا کردار اور کاوشیں قابل تعریف ہیں۔عوامی مسلم لیگ زلزلے کے نتےجے مےںجاں بحق ہونے والوںکے لواحقےن کے غم مےں برابر کی شر ےک ہے،متاثرین زلزلہ کو مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میںتنہانہیں چھوڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4