تفتیشی عمل تیز کرنے کیلئے پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں معاہدہ

تفتیشی عمل تیز کرنے کیلئے پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں معاہدہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) تفتیشی عمل کو تیز کرنے ملزموں کو بروقت سزائیں دلوانے اور عوام کو انصاف کی قراہمی یقینی بنانے کے لئے پولیس پراسیکیورشن تعلقات کا نظام وضع کرنے کے لئے پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ پولیس اور پراسیکیوٹر کے مابین فعال اور بہتر رابطے کے لئے آئی جی پنجاب خان بیگ اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب صداقت علی خن نے سنٹرل پولیس آفسمیں ایک تفصیلی ایس او پی پر دستخط کئے ہیں۔

 ایس او پی کے تحت پولیس اور پراسیکیوشن کے مابین باہمی تعلقات بہترین خطوط پر استوار کرنے کے لئے پنجاب میں رائج قانونی فریمورک کی روشنی میں واضح اصول و ضوابط ترتیب دیئے گئے ہیں۔ جن پر عملدرآمد کی صورت میں نہ صرف پولیس کی کارکردگی اور پراسیکیوشن کی فعالیت مو¿ثر کن ثابت ہوگی بلکہ اس سے عام لوگوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4