یونیسف کے وفد کی پی یو کے وائس چانسلر مجاہدکامران سے ملاقات
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر): یونیسف کے وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے جمعہ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پریونیسف کی انسداد پولیو ٹیم کے سربراہ لیڈ پر انگباک ، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹر طاہر منظور،صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن ڈاکٹر احسان شریف، سیکریٹری جاوید سمیع، ادارہ تعلیم و تحقیق پنجاب یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر ہاشمی اور دیگر موجود تھے۔ وفد نے پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان طلبہ کو پولیو سے بچاﺅ بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینارمنعقد کروانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔