آواز یونین کونسل فورم مئیر گاﺅں کی امن ریلی ،قیادت شکیلہ فردوس نے کی

آواز یونین کونسل فورم مئیر گاﺅں کی امن ریلی ،قیادت شکیلہ فردوس نے کی

لاہور (پ ر) آواز یونین کونسل فورم 64میئر گاﺅں بیدیاں لاہور کینٹ کے زیراہتمام امن کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تنویر حیدر جنرل سیکرٹری قومی امن کمیٹی ڈسٹرکٹ لاہور شکیلہ فردوس، صدر قومی امن کمیٹی خواتین ونگ ڈسٹرکٹ لاہور ورکنگ وومن ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن ممبر یوسی فورم 64 یونین کونسل ہیر بیدیاں لاہور کینٹ، محمد طاہر علوی صدر یونین کونسل یوسی 64، خالد محمود اعوان، محمد علی، زاہد محمود اعوان، محمد رفیق پی ٹی ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہیر اور دیگر نے کی۔ امن ریلی میں گورنمنٹ ہائی سکول ہیر بیدیاں کے طلباءکے علاوہ ہیر گاﺅں کے نوجوانوں، سماجی کارکنوں، خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ہم امن چاہتے ہیں، دہشتگردی ختم کرو، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنویر حیدر شکیلہ فردوس نے کہا کہ ہم گزشتہ روز فوڈ سٹریٹ پرانی انارکلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4