حکومت دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ پر گہری نظر رکھے، مولانا محمد امجد

حکومت دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ پر گہری نظر رکھے، مولانا محمد امجد

لاہور ( سٹاف رپورٹر)ملک میں بد امنی عروج پر ہے امن ناپید ہو تا جا رہا ہے حکو مت دہشت گر دی کے واقعات میں بیرو نی ہاتھ پر گہر ی نظر نظر رکھے یہ پا کستان کو عد م استحکام کر نے کی بڑی سازش کا حصہ لگتا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے یہاں پارٹی وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہیں اس موقع پر حافظ اطہر عزیز ،محمد افضل خان ،حکیم رانا خالد سعید ،قاری زبیر احمد،حافظ عبد الواجد ،حافظ محسن ،محمد قاسم افضل ،حافظ صہیب احمد ، محمد بلال ،محمد زکی ،حافظ محمد عمر ،محمد علی اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ قومی قیادت اے پی سی میں فیصلے پر اکٹھی ہو چکی ہے اب اس فیصلے پر عمل در آمد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں امریت کے فیصلوں پرتسلسل کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت اے پی سی کے فیصلوں پر فوری عمل در آمد کرے تاکہ ملک تر قی کی راہ پر چل سکے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور غریب کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کو بڑی توقعات تھیں لیکن حکومت عوام کی توقعات کے بجائے آئی ایم کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر فیصلے کرے گی تو پھر حا لا ت خطر ناک ہو ں گے انہوں نے حکومت پر اس بات کا زور دیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے خصوصی طور پر اقدا مات کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4