تمام ایس پیز اپنی ڈویژن میں رہ کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کریں‘ سید ابن حسین

تمام ایس پیز اپنی ڈویژن میں رہ کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کریں‘ سید ابن حسین

لاہور ( سٹاف رپورٹر)سےنٹر ل پولےس آفس رےلوے پولےس مےکلوڈ روڈ لاہور مےں رےلوے پولےس کے تمام اےس پےز کی مےٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت آئی جی رےلوے پولےس سےد ابن ِ حسےن نے کی ۔ مےٹنگ مےں ڈی آئی جی رےلوے پولےس منےر احمد چشتی ، اے آئی جی کرائمز نثار احمد سروےا اور سےنٹرل پولےس آفس کے برانچوں کے سربراہ بھی موجود تھے ۔ آئی جی رےلوے پولےس نے اےس پےز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عےد الاضحی کی آمد ہے لہذا تمام اےس پیز اپنی ڈوےژن مےں موجود رہ کر ٹرےن آپرےشن کی نگرانی کرےں ۔ عےد سپےشل ٹرےنوں کی سکےورٹی سخت کی جائے اور اےس پیز اپنی ڈوےژن کے اندرٹرےنوں مےں چےکنگ کرےں ۔ عےد کے موقع پر بلےک مارکےٹنگ کی کوئی شکاےت موصول نہےں ہونی چاہےے ۔ رےلوے مےٹرےل کی چوری کی روک تھام کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائےں ۔ بغےر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی سخت کر دی جائے ۔ اگر کوئی رےلوے ےا رےلوے پولےس ملازم اس مےں ملوث پاےا جائے تو موقع پر کاروائی کرےں ۔ عےد کے موقع پر جےب تراشی اور زہر خورانی کے واقعات نہ ہونے پائےں ۔ رےلوے سے کرپشن کو ختم کرنا ہے اور اس کے لئے سب کو اکٹھا ہو کر دےانتداری سے کام کرنا ہے ۔ ملازمان کو پابند کےا جائے کہ وہ نمونہ کے مطابق ےونےفارم پہنےں ۔ عےد کے موقع پر شہےد اور فوت ہونے والے ملازمین کے ورثاءسے ملےں اور ان سے مسائل درےافت کر کے حل کرنے کی پوری کوشش کرےں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4