نئے بلدیاتی قوانین پر پیپلز پارٹی کے سخت تحفظات ہیں،قاضی احمد سعید
لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی یا حکمت عملی نہیں ہے پنجاب میں نئے بلدیاتی قوانین پر پیپلز پارٹی کے سخت تحفظات ہیں لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی ، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے دارالحکومت میں دھماکوں کا ہونا قابل افسوس ہے ، حکومت دہشت گردی کو سنجیدگی سے لے اور آل پارٹی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونے چاہیے۔