حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑتا ہے،اشرف بھٹی

حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑتا ہے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے نتیجہ میں پاکستان کی بدنامی ناقابل برداشت ہے لوٹ کھسوٹ حکمران اوران کے حواری کررہے ہیں جبکہ اس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیںاگرحکمران کرپشن نہیں چھوڑسکتے توپھرسیاست چھوڑدیں بجلی بحران ہویامہنگائی کاطوفان ،ان سب برائیوںکے پیچھے بھی حکمرانوں کی کرپشن کارفرما ہے دورحاضرمیں بجلی کے بغیرزندگی کاکوئی نظام نہیں چل سکتا،انڈسٹری کی بندش قومی معیشت کیلئے زہرقاتل ہے شریف برادران نے آج تک اپنے صنعتی اداروں کوفروغ دینے کے سواکچھ نہیں کیاوفاق توانائی بحران پرقابوپانے کی بجائے غیرضروری مسائل میں الجھا ہوا ہے اپنے ایک بیان میں محمد اشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت کے پاس اپنے منشورسے انحراف کرنے کاکوئی جواز نہیںپاکستان کے عوام حکمرانوں کی خواہشات کی قیمت اداکرنے کے پابندنہیں ہیںانہوں نے کہا کہ وعدہ خلافی پربدعنوان حکومت کامحاسبہ ضرور کیا جائے گا،عوام کے صبرکاپیمانہ کسی وقت بھی لبریزہوسکتا ہے خادمین شریفین کی ناکامیوں اورسیاسی گناہوں میں ان کے اتحادی بھی برابر کے شریک ہیں عوام انہیں معاف نہیں کریں گے شریف برادران کاطرز سیاست بابائے قوم ؒ کے افکارسے متصادم ہے انہیں مسلم لیگ کاپلیٹ فارم استعمال کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا حکمران صبح سحری سے رات دیر تک کرپشن کرتے ہیں مگران کی نیت پھربھی نہیں بھرتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4